مدھوبنی 27/ستمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے اوریہ تاریخی حقیقت ہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بھی قرآن کریم ہی ہے۔قرآن کریم پرجتناکام آج تک ہواہے دنیاکی دیگرکتابیں اس کی نظیرپیش کرنے سے قاصرہیں۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ تم میں سب سے بہتروہ شخص ہے جوقرآن سیکھے اورسکھائے اوراس کے علاوہ قرآن وحدیث میں قرآن پڑھنے،پڑھانے اس کی خدمت کرنے والے کے لئے بے شمارفضائل ومناقب اوراس کے لئے بے شمارثواب کاوعدہ کیاگیاہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم کی نسبت سے انجام دیاجانے والاہرعمل اللہ کے نزدیک محبوب اوربندوں کے نزدیک جلدمقبول ہوجاتاہے۔ان خیالات کااظہارمدرسہ چشمۂ فیض ململ کے مہتمم مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی نے کلواہی کی جامع مسجدمیں منعقدایک میٹنگ میں کیا۔وہ آل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم ململ کی مجلس معاونین کی پہلی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمولاناوصی صدیقی نے کہا کہ قرآن کریم کا مسابقہ دراصل قرآن کی خدمت اوراس کی نشرواشاعت کابہت ہی کامیاب اورمؤثرذریعہ ہے۔اس طرح کے مسابقوں سے جہاں طلبہ مدارس میں قرآن کریم کوعمدہ اورمخارج کی صحت ورعایت کے ساتھ سیکھنے اورپڑھنے کاجذبہ پیداہوتاہے وہیں عوام الناس میں قرآن کریم کے سیکھنے اوراس کوپڑھنے کاشوق بیدارہوتاہے۔مولانانے مزیدکہا کہ ہم نے انہی نیک مقاصدکے حصول کے لئے آل متھلانچل مسابقۃ القرآن الکریم کے انعقادکافیصلہ کیااورالحمدللہ اللہ کافضل وکرم ہے کہ جیسے جیسے مسابقہ کاوقت قریب آرہاہے ہمارے لئے کامیابی کے دروازے کھلتے چلے جارہے ہیں۔مولانانے مجلس معاونین کے ارکان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسابقہ کی برکت ہے کہ ہمارے اس علاقہ میں بین الاقوامی شہرت رکھنے والی دواہم شخصیتیں تشریف لارہی ہیں۔پہلی شخصیت توامیرشریعت مفکراسلام مولاناسیدمحمدولی رحمانی صاحب کی ہے اوردوسری شخصیت خادم القرآن مولاناغلام محمدوستانوی صاحب کی ہے ۔انہوں نے اس موقع پرمجلس معاونین کے اراکین کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مولاناغلام محمدوستانوی صاحب نے مسابقہ کے لئے اپنی منظوری دیدی ہے انشاء اللہ مسابقہ میں ان کی شرکت یقینی ہے۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ امیرشریعت مولاناسیدمحمدولی رحمانی صاحب نے ہی مسابقہ کی تاریخ متعین کی ہے اورامیرشریعت ہی اس پورے پروگرام کی سرپرستی فرمارہے ہیں۔اس موقع پرمدرسہ چشمۂ فیض ململ کے استاذعربی ادب مولانامحمداسعدندوی نے پروگرام کی کامیاب نظامت کی جب کہ کنوینر مولانافاتح اقبال ندوی قاسمی نے مسابقۃ القرآن الکریم کے اغراض ومقاصدپرتفصیل سے روشنی ڈالی اوراراکین مجلس معاونین کی میٹنگ کے کامیاب انعقادپر حوصلہ افزائی کی۔واضح ہوکہ اس موقع پرمجلس معاونین کے ارکان نے مسابقۃ القرآن الکریم کوکامیاب اورمنظم طریقہ سے منعقدکرانے کے لئے اتفاق رائے سے حاجی محمدظہیرالدین کلواہی کومجلس معاونین کاصدرمنتخب کیا اوران کی معاونت کے لئے حافظ محمدشکیل بھلنی،محمدامجدحسین راہی،محمدکلام حسین بابوپالی اورڈاکٹررضوان کلواہی منتخب کیاگیا۔واضح رہے کہ پروگرام کاآغاز مدرسہ فضل رحمانی کلواہی کے ایک معصوم طالب علم محمودبدرکی تلاوت کلام اللہ سے ہوا،نعت نبی کانذرانہ محمدشارق حسین ململ نے پیش کیا۔